ملکی زر مبادلہ میں زراعت کا حصہ 22 فیصد سے بڑھ گیا: ترجمان محکمہ زراعت

ملکی زر مبادلہ میں زراعت کا حصہ 22 فیصد سے بڑھ گیا: ترجمان محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) ملکی زر مبادلہ میں زراعت کا حصہ 22 فیصد سے زائد ریکارڈکیا گیا۔ محکمہ زراعت کے ایک ترجمان نے ”اے پی پی“ کو ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ جنوبی ایشیاءمیں پاکستان کا شمار بڑے زرعی ممالک میں ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کا 70 فیصد جبکہ صوبہ پنجاب کا 80 فیصد انحصار زراعت پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ بجٹ میں شعبہ زراعت کیلئے صوبہ پنجاب میںمختص کی گئی رقم اگرچہ بہت کم ہے مگر زرعی نظام میں اصلاحات اور کسان دوست اقدا مات کے ذریعے زرعی خود کفالت حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی مداخل کی قیمتوں میں کسا نوں کو ریلیف دے کر اور کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے نرخ کرکے زرعی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتی ہے۔
 

مزید :

کامرس -