" چھٹی کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس کل 22"اکتوبر کو کراچی میں ہوگی

" چھٹی کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس کل 22"اکتوبر کو کراچی میں ہوگی

کراچی(اے پی اے )کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام" چھٹی کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس 22"اکتوبر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، جس میںنامور ملکی ماہرین ، بزنس مین، پالیسی میکر اور ملکی و غیر ملکی NGOs سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس میںصوبائی وزیر اطلاعات اور کامر س اینڈ انڈسٹری شرجیل میمن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میںملیئشین پام آئل کانسل نمایاں اسپانسر; جبکہ PSQCAاور پنجاب فوڈ اتھارٹی بطور اسٹریٹیجک پارٹنر ; شیزان انٹر نیشنل لمیٹڈ، ڈالڈا، بھومبل گروپ، شان، اے اینڈ ایس آئل اور حبیب آئل ملز Cause Partner اور TCSسپورٹیو پارٹنر کے طور پر شرکت کرے گا۔

 کانفرنس میں تاجر برادری کے رہنما اور چیئرمین دن گروپ ایس ایم منیر؛ کانسل جنرل ملیشیاءابو بکر ممت، سینیٹر عبدل حسیب خان؛ صدر پاکستان بزنس اینڈ انٹیلیکچوئل فورم میاں زاہد حسین؛ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی اسد عالم ماہانی؛ ڈائریکٹر جنرل PSQCA پیر بخش خان جامر اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی بطور مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ دیگرنمایاں مقررین میںچیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کوکب اقبال؛ چیئر پرسن فوڈ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف کراچی ڈاکٹر جہاں آرا؛ ڈی جی ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوالٹی کنٹرولKMCڈاکٹر عبدل جبار شیخ، بھومبل گروپ کی ڈائریکٹر تحسین ایس بھومبل؛ ملیئشین پام آئل کے ریجنل منیجرفیصل اقبال و دیگر شامل ہیں۔

مزید : کامرس


loading...