آملہ کی کاشت فوری شروع کر دی جائے‘ ترجمان ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ

آملہ کی کاشت فوری شروع کر دی جائے‘ ترجمان ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ

فیصل آباد (اے پی پی) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کوآملہ کی کاشت فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آملہ کی کاشت جلد از جلد مکمل کرلیں تاکہ اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔ ”اے پی پی“ سے ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتایا کہ آملہ کاپھل طبی نقطہ نظر سے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کے پھل میں وافر مقدار میں وٹامن سی پایا جاتاہے جبکہ اس کا مربہ دل، دماغ، بصار ت کیلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ انہوںنے بتایاکہ آملہ کا درخت خوبصورت اور درمیانے قدکا ہوتاہے جس پر گول بیر کی طرح پھل لگتاہے۔ انہوںنے بتایا کہ آملہ کے پودے ماہ اکتوبر میں بذریعہ ٹی بڈنگ پیوند کئے جاتے ہیں اور نئے پودے لگانے کا عمل بھی اکتوبرمیں مکمل کرلیاجاتاہے۔

انہوںنے بتایاکہ آملہ کی کاشت ریتلی میرا اور بہتر نکاس والی زمین میں کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات ، مشاورت ، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس