فش فارمرز کےلئے چھ روزہ تربیتی کورس آج سے شروع ہو گا

فش فارمرز کےلئے چھ روزہ تربیتی کورس آج سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز شائستہ وقار نے کہا ہے کہ پنجاب فشریز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فشریز ٹریننگ سب سنٹر راول ٹاﺅن اسلام آباد میں فش فارمرز کےلئے چھ روزہ تربیتی کورس(آج) پیر21 اکتوبر 2013 سے شروع ہو گا جس میں فش فارمرز کو ماہی پروری کے جدید اصولوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو کر پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر سکیں اور ملکی معیشت کو بہتر بنا سکیں کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے شائستہ وقار نے بتایا کہ اس ٹریننگ کورس کی بدولت فارمرز کو نئے فارمز بہتر طریقے سے بنانے ٬ پہلے سے تیارشدہ فارمز کو جدید اصولوں کے مطابق چلانے ٬ بیماری سے بچاﺅ ٬ مچھلی کی مصنوعی نسل کشی کی ٹیکنالوجی سیکھنے اور پیداوار بڑھانے کے بارے میں مختلف تکنیکی مہارتیں سکھائی جائیں گی جس سے مدد حاصل کر کے لوگ انتہائی کم سرمانے سے منافع بخش کاروبار شروع کر سکتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شائستہ وقار نے کہا کہ ٹریننگ کورس حکومت پنجاب کی جانب سے بیروزگاری کے خاتمے کے سلسلے میں ایک احسن قدم ہے جس میں لوگوں کو بغیر فیس کے تربیت دینے کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والوں کے لیئے مفت ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -