مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ‘ خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی

مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ‘ خام تیل ...

لاہور(اے پی اے )مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 52712 روپے سے بڑھ کر 54198 روپے، 10 گرام سونے کی قیمت 43645 روپے سے بڑھ کر 43826 روپے، ایک اونس سونے کی قیمت 1274 ڈالر سے بڑھ کر 1279 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 21.12 ڈالر سے بڑھ کر 22.12 ڈالر ہوگئی جبکہ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 101.17 ڈالر سے کم ہوکر 100.08 ڈالر تک پہنچ گئی۔

مزید : کامرس