پاک جرمن تجارت 7 ارب یورو تک بڑھائی جاسکتی ہے:قاضی ساجد علی

پاک جرمن تجارت 7 ارب یورو تک بڑھائی جاسکتی ہے:قاضی ساجد علی

اسلام آباد (اے پی پی) پاک جرمن بزنس فورم کے سینئر عہدیدار قاضی ساجد علی نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 7 ارب یورو تک بڑھایا جا سکتا ہے جو فی الوقت 2.5 ارب یورو ہے۔ اپنے ایک بیان میں قاضی ساجد علی نے کہا کہ کئی جرمن کمپنیاں پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں پر سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں، جرمن کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں تاکہ یہاں پر پیداوار کے حصول کے بعد علاقائی منڈیوں کو سپلائی کی جا سکے۔

مزید : کامرس