مسلمانوں کو سازش کے تحت دہشتگردی سے جوڑا جا رہاہے،ملی مجلس شرعی

مسلمانوں کو سازش کے تحت دہشتگردی سے جوڑا جا رہاہے،ملی مجلس شرعی

لاہور( سٹاف رپورٹر)ملی مجلس شرعی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،ایک سازش کے تحت دہشت گر دی کو مسلمانوں سے جوڑ کر دین اسلام کو بد نام کر نے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان میں اسلام کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر اپنا کردارادا کریں گے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز ملی مجلس شرعی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماءصدر مفتی محمد خان قادری سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین ،قاری یعقوب شیخ، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا راغب حسین نعیمی جے یو آئی کے مولانا عبدالرﺅف فاروقی،سمیت دیگر نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے امت مسلمہ کو سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بننا ہو گا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگراسلامی ممالک کے سر براہان دین اسلام کی تعلیمات کو اپنا لیں تو تمام مسائل اور مشکلات حل ہو جا ئیں انہوں نے کہا کہ حکمران جب تک غیروں کے ایجنڈے پر عمل کر تے رہیں گے تو بحرانمسلمانوں کا مقدر بنے رہیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1