پیپلز پارٹی کی تقریروں سے مخالفین کے ایوانوں میں زلزلہ آ گیا،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی کی تقریروں سے مخالفین کے ایوانوں میں زلزلہ آ گیا،ثمینہ گھرکی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تقریروں سے مخالفین کے ایوانوں میں بھونچال آ گیا ہے عوام اور پارٹی کارکنان کے بھرپور تعاون سے ملک میں پیپلزپارٹی بھرپور انداز میں دوبارہ منظم ہو گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو فروغ دیا اور آمریت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر رہی اس کے لئے چاہے پیپلز پارٹی کو نقصان ہی کیوں نہ اٹھانا پڑے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، سیاست اور پاکستان کو بچانے کے لئے عوام کی خدمت پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے ملک میں جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانی پیپلزپارٹی نے دی ہے اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کے بعد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ملک میں جمہوریت کی بحالی کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیاانہوں نے کہا پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی

مزید : میٹروپولیٹن 1