مسلم لیگ(ن) میرٹ پر یقین رکھتی ہے،چودھری عبد الغفور خان

مسلم لیگ(ن) میرٹ پر یقین رکھتی ہے،چودھری عبد الغفور خان

لاہور(جنرل رپورٹر) سابق صوبائی وزےر پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میرٹ پر یقین رکھتی ہے مسلم لیگ( ن )کی شفاف پالیسیوں کی وجہ سے اس سال حج کے دوران ایک بھی حاجی نے کسی قسم کی شکایت نہیں کی جس کا سارا کریڈٹ مسلم لیگ (ن )کی قیادت کو جاتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں پانچ سال پیپلز پارٹی حجاج کرام کے پیسوں پر عیاشی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے حج کے دوران بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا دورہ امریکہ بہت اہم ہے جس طرح سلامتی کونسل میں پاکستان کا موقف میاں نواز شریف نے بیان کیا اسی طرح صدر اوباما کے سامنے پاکستان کے ایشوز رکھے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بڑی زندہ دل اور ذہین قوم ہے بحیثیت مسلم دہشت گردی پر یقین نہیں رکھتی جس طرح دنیا کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑی جا رہی ہے اور سینکڑوں ملالہ جیسی لڑکیاں اس جنگ میں شہید ہو چکی ہیں پاکستان امن چاہتا ہے اس جنگ کی وجہ سے پاکستان کو بہت قربانیاں دینی پڑی ہیں اقوام عالم کو پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے، اب وقت جنگوں کا نہیں اب مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات میں ہے ، اس لئے وقت آ گیا ہے کہ ہم جنگ سے نکل کر مذاکرات سے اپنے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1