حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے،ڈاکٹر وسیم اختر

 لاہور(سٹاف رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے ہر شعبہ ہائے زندگی کو متاثر کیا ہے انڈسٹریز کا شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے مہنگا ئی ،لاقانونیت اور بے روز گاری سے عوام نفسیاتی مریض بن گئے ہیں قوم کو پلاٹوں اور کرپشن کی سیاست کرنے والوں کے سحر سے نکلنا ہوگاجماعت اسلامی ملکی سیاست میں اپنا نمایا ں کردار اد اکر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وسائل کی بہتر تقسیم اورانتظامی بنیادوں پر ملک کو چھوٹے چھوٹے یونٹ میں تقسیم کرنے سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جنوبی پنجاب کے محرومیوں کے ازالے کے لئے ضروری ہے کہ بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے ہزارہ ،سرائیکی اور کوہستان والے اپنا حق مانگتے ہیں تو ان کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ آج مسائل کے پہاڑ کھڑے ہیںملک میں کرپشن کی جڑیں مضبوط،امن و عامہ کی صورتحال خراب،بے روزگاری،مہنگائی اورانصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں،غریب کو اس کا جائز حق نہ ملنا جبکہ امیر کو توقع سے زیادہ دیاجا نا معاشرتی تفریق کا ایک بڑا سبب ہیںغریب کو برابری کے حقوق دے کر اسکی عزت نفس کو مجروح ہونے سے بچایاجانا چاہیے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ کسی بھی قسم کا قومی ا ےجنڈا اس وقت تک موثر ثابت نہیں ہوسکتا جب تک حکمران نام نہاد امریکی جنگ میں شریک اور اپوزےشن خاموش تماشائی بنی رہے گی امریکی جنگ کو خیر باد کہے بغیر ملک میںامن قائم نہیں ہو سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1