پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے،ذاکر الرحمن صدیقی

پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے،ذاکر الرحمن صدیقی

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان کے تمام مسائل کا حل نفاذ اسلام میں مضمر ہے قومی و ملکی مسائل کے حل کے لےے امریکہ کی غلامی کی بجائے حکمران وطن عزیز میں قرآن و حدیث کو دستور بنائیں اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیراہتمام آل پنجاب ختم نبوت کانفرنس 2 نومبر کو مرکز ابن القاسم ملتان میں منعقد ہوگی کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات شرکت کریں گی کانفرنس کی صدارت سینیٹر پروفیسر ساجدمیر کریں گے جبکہ مولانا فضل الرحمن، منور حسن، حمید گل، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، ڈاکٹر ذاکر نائیک، حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر قومی رہنما خطاب فرمائیں گے کانفرنس میں قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا ختم نبوت کے تحفظ اور کانفرنس میں شرکت ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...