نواز شریف ڈرون حملے رکوانے کے لئے کردار ادا کریں،عرفان مشہدی

نواز شریف ڈرون حملے رکوانے کے لئے کردار ادا کریں،عرفان مشہدی

 لاہور(سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی موسی نے کہا ہے کہ دین اسلام امن کا دین ہے اور یہ مذہب دنیا میں امن کے قیام اور بھوک کے خاتمے کے لئے دنیا کا بہترین نظام پیش کرتا ہے، عالمی طاقتیں پاکستان پر دباو¿ بڑھا کر اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مختلف ذرائع استعمال کر ر ہی ہیں،پاکستانی حکمرانوں کو کسی دباو¿ کو خاطر میں لائے بغیر اپنے مقاصد کا تحفظ کرنا ہوگاگزشتہ روز تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے معاشرے کے غرباءکو خوشی میں شریک کر نے کا حکم دیا ہے زکوة وعشر کا نظام غرباءبے بس لو گوں کی امداد کا نظام ہے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ماریکنز کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کرنا ہوگی اور ڈراو¿ن حملوں کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1