پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے چھوٹے سکولوں کا معیار بہتر کیا،راجہ انور

پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے چھوٹے سکولوں کا معیار بہتر کیا،راجہ انور

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن راجہ انور نے رحیم یار خان کی بستی مستان شاہ میں پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک خواجہ فرید انگلش ماڈل سکول کی تعمیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز، پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ڈائریکٹر ملیحہ بتول ، ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق احمد ،پارٹنرسکولوں کے مالکان ، اساتذہ، والدین اور بچوں نے شرکت کی راجہ انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لئے 36اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ ووچرز جاری کردیئے ہیں پارٹنر سکولوں کی نشاندہی پر رواں مالی سال کے دوران 40ہزار مزید ضرورت مند بچوں کو تعلیمی ووچرز جاری کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی تعلیمی پالیسیاں فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ان پالیسیوں سے نجی شعبے کے سکولوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے ،اسی طرح ضرورت مند بچوں کو ان کی پسند کے سکولوں میں مفت تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیںانہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کی تعلیمی حکمت عملی سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سکول ایجوکیشن کو فروغ ملا ہے یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا ایک ایسا کامیاب ماڈل ہے جس میں سرکاری و نجی شعبہ مل کر تعلیم عام کررہے ہیںتقریب سے رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیااور غریب و بے آسرا بچوں کی مفت تعلیم کے منصو بوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن تعلیم عام کرکے جہالت کے خاتمے کے لئے بنیادی کردار کررہی ہے-

مزید : میٹروپولیٹن 1