فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ملک سعید

فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،ملک سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار) پاکستان مسلم لی(فنکشنل) پنجاب کے رہنما ڈکٹر ملک محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نعروں کی نہیں بلکہ عملی سیاست پریقین رکھتی ہے، فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کردار ادا کرے گی گزشتہ روز کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور کلین سویپ کرے گی مسلم لیگ کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی مکمل فراہمی کے لئے اقدامات کریگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ واحد پارٹی ہے جو ہر کام مشاورت سے کرتی ہے بلدیاتی انتخابات میں جیت کرجلد ملک کو تمام بحرانوں سے نجات دلا دیں گے۔