نواز شریف اوبامہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کریں،میاں مقصود

نواز شریف اوبامہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کریں،میاں مقصود

لاہور (سٹاف رپورٹر )امیر جما عت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نو ا ز شریف اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر اوباما سے پاکستان پر ڈرون حملے فوری طور پر بند کر نے کا مطالبہ کریں ،امریکی جیل میں قید قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کر وانے کے لیے ٹھو س اور نتائج پر مشتمل کو شش کر یں ،میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ امریکی جنگ میں شرکت کی وجہ سے پا کستان کو اربوں ڈالر ز کا نقصان اٹھا نا پڑا اور بے گنا ہ عوام کے ساتھ ساتھ ہزاروں قیمتی فوجی نو جوانوں نے وطن کی مٹی پر اپنی جانیں قربان کیں ۔انہو ں نے کہا کہ جتنا بڑا نقصان پا کستان کو امریکہ کی نا م نہا د دہشت گرد ی کے خلا ف جنگ میں ہو ا اتنا پا ک بھا رت جنگوں میں بھی نہیں ہو ا میا ں مقصود احمد نے ملک کی معاشی صورت حا ل پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پا کستان کے اٹھا رہ کروڑ عوام النا س کے لیےڈراﺅنا خو ا ب بن چکی ہے ،حکومت کے وزیر خزانہ اسحا ق ڈا ر غریب عوام النا س سے جا نوروں سے بھی بد ترسلوک کر رہے ہیں وزارت خزانہ غریبوں پر ایسے بدترین فیصلے مسلط کر رہی ہے جن کا عوام نے اپنے خوابوں میںسوچابھی نہیں تھا میا ں مقصوداحمد نے کہا کہ مہنگا ئی لو ڈ شیڈنگ اور بے روز گاری کا یہی عالم رہا تو ملک کی بقا خدا نخواسطہ خطرے میں پڑ سکتی ہے بھو ک ننگ اورافلاس کے ما رے لوگ ظالم حکمر انوں کے خلا ف سڑ کو ں پر نکل آ ئیں گے اور عوام النا س کے اس سمند ر کو نہ ہی نو از شریف اور نہ ہی اسحا ق ڈار روک سکیں گے میا ں مقصو داحمد نے کہا کہ نو ا ز شریف اسحا ق ڈ ار جیسے نا اہل وزیر خزانہ سے فوری طور پر غریب عوام کی جان چھڑ ائیں ،ورنہ عوامی انقلا ب کو کو ئی نہیں روک سکے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1