فضول رسوم ترک کر کے سنت نبوی سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی، پیر فضل حق

فضول رسوم ترک کر کے سنت نبوی سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی، پیر فضل حق

                                     لاہور( سٹاف رپورٹر) جمعیت مشائخ پاکستان کے قائد پیر فضل حق نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے منافی تمام رسومات و رواج ترک کر کے سنتِ نبوی ﷺ سے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی تاکہ ملک و قوم کو خوشحالی نصیب ہو سکے ، فیصل آباد میں یکم محرم کو ہونے والی ”سنی کانفرنس“ ملکی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز لاہور میں علماءمشائخ کے ساتھ رابطوں کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حامیان اسلام کے گرد عالم کفر اپنا گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے ۔ مسلم ممالک پر خود ساختہ جنگ مسلط کر دی گئی ہے ۔دہشت گردی ، شدت پسندی اور فحاشی و بے حیائی کا جن بے قابو ہو تا نظر آ رہا ہے ۔ایسے حالات میں ”سنی کانفرنس“ جیسے عظیم الشان اجتماع میں مسلمانانِ عالم اسلام کی ذہن سازی انتہائی ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4