ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر یونین کونسل کی سطح پر گہما گہمی شروع

ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر یونین کونسل کی سطح پر گہما گہمی شروع

                                            لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر یونین کونسل کی سطح پر سیاسی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے علاقے کے سیاسی رہنماﺅں نے شہریوں سے ڈور ٹو ڈو ر جاکر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اور کارنر میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر24کے علاقے وسن پورہ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی تاجر اتحاد لاہوراکبر بٹ ،رضا الہی بٹ ،اعدا ز سلیم بھٹی اور علاقے کے معزین نے شرکت کی ۔معزین نے علاقہ نے ملک محمد عامر اشرف کو علاقے میں بطور چیئر مین انتخاب لڑنے کے لئے منتخب کیا ۔علاقے کی جانب سے چیئر مین کا امیدوار منتخب کرنے پر ملک محمد عامر اشرف نے اظہار مسرت کرتے ہوئے علاقے کے معزین سے خطاب میں کہا کہ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے قومی خزانے کو لوٹنے والے لٹیروں کو بھگانا ہوگا علاقے میں صاف قیادت لانا ہوگی مشرف کی باقیات کو ختم کرنا ہوگا سونامی سے تباہی ہوتی ہے اس لئے سونامی سے بھی حلقے کی عوام کو بچانا ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کی اور قومی اداروں کو لوٹا کہ قومی خزانے خالی ہوچکے ہیں اور مشکل حالات میں مسلم لیگ ن حکومت میں ہے لیکن اس کے باوجود کراچی میں امن قائم کیا جارہا ہے ملک بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیںملک میںترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے کے بعد عوام کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی اور پاکستان ایشین ٹائیگر ہوگا۔قومی تاجر اتحاد لاہوراکبر بٹ نے کہا کہ علاقے میں مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ملک محمد عامر اشرف جیسے ایماند ار اوردیانتدارشخص کو منتخب کیا جائے ملک محمد عامر اشر ف سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی تمام تر زندگی اپنے حلقے کے لئے وقف کررکھی ہے اب حلقے کی عوام کو چاہیے کہ علاقے کے مسائل کے حل کیلئے ملک محمد عامراشرف جیسے بہادراور دکھ درد کے ساتھی کومنتخب کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4