اتوار بازاروں میں جعلی پارکنگ مافیا پکڑاگیا‘ٹھیکیدار کے 6کارندے گرفتار

اتوار بازاروں میں جعلی پارکنگ مافیا پکڑاگیا‘ٹھیکیدار کے 6کارندے گرفتار

                                                                                    لاہور(جنرل رپورٹر) داتا گنج بخش ٹاﺅن کی انتظامیہ نے اتوار بازاروں میں جعلی پارکنگ مافیا پکڑ لیا شادمان اور اسلام پورہ میں غیر قانونی طریقے سے جعلی ٹھیکیدار جعلی پرچیاں دے کر ان سے پارکنگ فیس وصول کر رہے تھے ٹی ایم او نے چھاپے مار کر ٹھیکیدار کے 6کارندے پکڑ لئے جن سے ضلعی حکومت کی جعلی پارکنگ پرچیاں اور لوٹی گئی 16ہزار روپے کی رقم پکڑ لی جس پر 6ہزار مال مقدمہ کے طور پر ڈال کر 10ہزار روپے ٹی او آر طاہر ہڑپ کر گیا گزشتہ روز اطلاع ملنے پر شادمان اور اسلام پورہ اتوار بازاروں پر ٹی ایم او اکمل بٹ نے چھاپے مارے اسی دوران جعلی پرچیوں پر پارکنگ فیس وصول کرنےوالے10افراد پکڑ لئے گئے جن سے جعلسازی سے لوٹی گئی پارکنگ فیس کے 16ہزار برآمد ہوئے تاہم ٹی او آر طاہر نے 10ہزار نقد اور ہڑپ کر کے 7افراد سے 10ہزار فی کس لے ک چھوڑ دیا صرف 3جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا، اور مال مقدمہ کے صرف 6ہزار ڈالے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4