بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیںہورہا ، فوج امدادی کام کررہی ہے، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیںہورہا ، فوج امدادی کام کررہی ہے، آئی ایس پی آر

روالپنڈی (اے پی اے ) پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ملٹری آپریشن نہیں کیا جارہا ، فوج ریلیف کے کاموں کیلئے علاقے میں موجود ہے۔ راولپنڈی سے جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آوراں اور مشکے میں سیکیورٹی فورسز صرف ریلیف آپریشن کررہی ہیں، شدت پسندوں کی جانب سے امدادی کاموں میں مصروف سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں 6جوانوں کی شہادت کے باوجود ملٹری میں آپریشن نہیں کیا گیا۔ دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 12سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، ڈی جی ائی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شدت پسندوں کے کسی بھی اپگنڈے پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے میڈیا کو بھی علاقوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ شرپسندوں کے حملوں کے باوجود زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، شرپسندوں آواران اور مشکے میں آپریشن کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہےہیں۔

مزید : صفحہ اول