3نومبر 2007کی ایمرجنسی ، پرویز مشرف سے تحقیقات شروع

3نومبر 2007کی ایمرجنسی ، پرویز مشرف سے تحقیقات شروع

اسلام آباد(ثناءنیوز) پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جانب سے تین نومبر 2007 کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق کیس میں وفاقی تفتیشی ادارے ایف آئی اے نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ پر چند بیوروکریٹس کے بیانات بھی قلم بند کیے جا چکے ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے سعود مرزا نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات کے بعد ایف آئی اے نے تمام اہم مقدمات کی تفتیش شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر سابق صدر پرویز مشر ف کا بیان جلد ریکارڈ کیا جائے گا۔سعود مرزا نے کہا کہ تمام تحقیقات چھ ہفتے میں مکمل کرلی جائیں

مزید : صفحہ اول