مذاکرات کا عمل رکوانے کیلئے سازشیں ہورہی ہیں، فضل الرحمن
لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پا کستان میں مذاکرات کے عمل کو رکوانے کے لیئے ساشیں ہورہی ہیں وزیر اعظم نے اس حوالے سے درست کہا ہے کہ مذاکرات کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بہتری کے راستے نکل ائیں گے مذاکرات کے آغاز کے لیئے قومی قیادت کے فیصلے کو سبوتاژ کر نے کے لیئے بہت کچھ کیا گیا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ فریقین مذاکرات کے تیار ہیں عالمی طاقتیں وطن عزیز میں امن کے مخالف ہیں مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ یہاں وفود اور پارٹی راہنماﺅں ملک سکندر خان ایڈوکیٹ ،مو لانا محمد امجد خان ،حاجی شمس الرحمن شمسی ، مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر رہے تھے مو لا نا نے کہا ہے کہ امریکہ خود افغانستان سے مر حلہ وار نکلنے سے قبل مذاکرات کررہا ہے انہوں نے کہا کہ صرف افغان عوام ہی نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ امریکہ افغانستان سے نکل جائے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی آج بھی مذاکرات کی حامی ہے انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات اور بات چیت عملی طور پر ہونی چاہیے مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں ہو نے چاہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیئے سنجیدہ ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ امریک ایک بار دو محاذوں پر ڈبل گیم کھیل رہا ہے ایک طرف طالبان سے مذاکرات اور دوسری طرف جانب افغانستان کے انخلاءکی باتیں کر کے دنیا کو دھوکا دے رہا ہے