پاکستان کے وزیر اعظم کو دورے کی خصوصی وعوت کیوں دی؟ بھارت امریکہ سے ناراض
نئی دہلی ( اے این این)امریکی صدرباراک اوباما کی جانب وزیراعظم پاکستان نوازشریف کوامریکہ کے دورے کی خصوصی دعوت دیئے جانے پر بھارتی ایوانوں میں امریکہ کے خلاف ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کی بات چیت کے محض چند گھنٹوں بعد ہی امریکی صدر باراک اوباما نے وزیراعظم نوازشریف کو ایک خصوصی دعوت دی جبکہ بھارتی وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے ساتھ انہوں نے نیویارک میں مختصرملاقات کی۔ نوازشریف کو خصوصی دعوت دینے پر بھارتی ایوانوں میں زبردست تاہم خاموش ناراضگی کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ صدراوبامااورنوازشریف کی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے مختلف پہلو¶ں پر تبادلہ خیال ہوگاتاہم امکان ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی جس کا اشارہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلے ہی دے چکے ہیں۔