نواز شریف وطن واپسی پر طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لیں

نواز شریف وطن واپسی پر طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کواعتماد ...

اسلام آباد (ثناءنیوز) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے دورہ امریکہ کے بعد اتحادیوں اور پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کو طالبان سے مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت پر اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے ۔ طالبان سے بات چیت کا طریقہ کار وزارت داخلہ نے طے کیا تھا ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی نگرانی میں طالبان سے مذاکرات کے میکانزم پر تجاویز مرتب کی گئیں تھیں ۔ مختلف شراکت داروں سے اس بارے میں مشاورت کا بھی ذرائع نے دعوی کیا ہے ممتاز دینی شخصیات کے اثرو رسوخ کو بروے کار لایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم دورہ امریکہ کے بعد امریکی انتظامیہ سے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار پر ضروری بات چیت اور طالبان سے مذاکرات پر اہم سیایس جماعتوں کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے امریکی روانگی سے قبل متعلقہ وزارت اور دیگر کو طالبان سے مذاکرات کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام صورت حال سے باقاعدگی سے انہیں خبر رکھنے کو کہا ہے فاٹا میں مختلف شخصیات کے ذریعے حکومت کو بات چیت کے حوالے سے رسائی کا دعوی بھی کیاگیا ہے ۔ #

مزید : صفحہ آخر