عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اور سرکاری ادارے دوبارہ کھل گئے

عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اور سرکاری ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور(وقائع نگار)عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد تعلیمی اور سرکاری ادارے آج ( سوموار) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے جبکہ پردیسیوں کی گھروں سے واپسی ہونے سے شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں کے ملازمین نے حکومت کی طرف سے عید الاضحی پر اعلان کردہ چار تعطیلات کے ساتھ کل نو چھٹیاں انجوائے کیں ۔ تعلیمی اداروں میں بھی عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد آج سے دوبارتعلیمی سر گرمیاں شروع ہو جائیں گی ۔ عید الاضحی اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے جانےوالے پردیسیوں کی واپسی بھی تقریباً مکمل ہو گئی ہے جسکی وجہ سے شہر کی شاہراہوں اور مارکیٹوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔علاوہ ازیں مالیاتی ادارے اور سٹاک ایکسچینجز بھی آج سے دوبارہ کھل جائیں گی۔تعلیمی ادارے 

مزید : صفحہ آخر