وزارت ریلوے نے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کےلئے تجاویز طلب کرلیں

وزارت ریلوے نے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کےلئے تجاویز طلب کرلیں

لاہور (آئی اےن پی) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی ہدایات پر وزارت ریلوے نے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کے لئے غوروخوض شروع کردیا ‘ ٹریک اپ گریڈ کرنے کےلئے ریلوے حکام سے تجاویزطلب کرلیں۔ اتوار کو ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کی 2007 میں رفتار ایک سوکلومیٹرفی گھنٹہ سے زائدتھی جوٹریک کی خراب صورتحال کی وجہ سے اب90 کلومیٹر سے بھی کم ہے اس کے ساتھ انجنوں اورویگن کی صورتحال کی وجہ سے ریلوے کوریونیو میں کمی کا سامنا کر نا پڑا ۔ ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک کی خراب صورتحال کے بارے میںوزیرریلوے نے جنرل منیجر آپریشن، سیکرٹری ریلوے بورڈودیگر افسران سے بریفنگ لی ہے جس میں حکام نے بتایاکہ جب تک ٹریک کواپ گریڈ نہیںکیا جاتااس وقت تک ٹرینوںکی بروقت آمدورفت اورریونیو میںاضافہ مشکل ہے جس کے بعد وفاقی وزیرنے حکام کو ہدایت کی کہ پشاورسے کراچی تک ٹریک کواپ گریڈکرنے کےلئے 3آپشنز پرمشتمل رپورٹس تیارکی جائیں تاکہ اس سلسلے میںوفاقی حکومت سے درخواست کی جاسکے۔ ریلوے حکام نے رپورٹس کی تیاری کاکام شروع کردیا ۔ریلوے ٹریک 

مزید : صفحہ آخر