اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 5کلوہیروئن برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 5کلوہیروئن برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد اورراولپنڈی کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی خاتون اسمگلر سے تقریباً پانچ کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون لاہور میں مقیم تھی اور بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز سے ایتھوپیا جارہی تھی۔غیر ملکی خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر اس سے تقریباً پانچ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن اعلیٰ کوالٹی کی ہے ۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق خاتون کے سامان سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے ہے، حکام نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں تفتیش شروع کردی ہے

مزید : صفحہ آخر