چیئرمین پی سی بی کیلئے دو نومبر کو انتخابات کرانے کا حکم ، نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی نمٹادی گئیں ، انتخابات کرائیں تاکہ چڑیا اور کوے کے ذریعے تبصرے رک جائیں : اسلام آبادہائیکورٹ

چیئرمین پی سی بی کیلئے دو نومبر کو انتخابات کرانے کا حکم ، نجم سیٹھی کیخلاف ...
چیئرمین پی سی بی کیلئے دو نومبر کو انتخابات کرانے کا حکم ، نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی نمٹادی گئیں ، انتخابات کرائیں تاکہ چڑیا اور کوے کے ذریعے تبصرے رک جائیں : اسلام آبادہائیکورٹ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے دو نومبرکو الیکشن کرانے کا حکم دے دیا جبکہ قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواستیں بھی نمٹادیں ۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ انتخابات کرائیں تاکہ عدالتوں پر چڑیا اور کوے کے ذریعے تبصرے رک جائیں ، ہمارے پاس بھی لیگل’ شہباز‘ ہیں ۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ الیکشن کمیشن چیئرمین کے انتخاب کیلئے مکمل تیار ہے ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے یہ کیسے کہہ دیاکہ پی سی بی کی الیکشن کرانامینڈیٹ میں نہیں ، اگرالیکشن کمیشن تیار نہ ہوتاتورجسٹرارہائیکورٹ کے ذریعے الیکشن کراتے ۔ فاضل عدالت نے قراردیاہے کہ 18اکتوبر کے بعدنجم سیٹھی نگران چیئرمین نہیں رہے ، دونومبر کے انتخابات کے بعدپی سی بی کی عبوری کمیٹی بھی ختم ہوجائے گی ۔عدالت نے دونومبر کو چیئرمین پی سی بی کے لیے انتخابات کرانے کیلئے آج ہی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کرے ، آئی سی سی کے طریقہ کار کے مطابق یہ پہلا الیکشن ہوگا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے نگران چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں بھی نمٹادیں اور ریمارکس دیئے کہ انتخابات کرائیں تاکہ عدالتوں پر چڑیااورکوے کے ذریعے تبصرے رک جائیں ، کہاجارہاہے کہ نجم سیٹھی نجی ٹی وی چینل کے ملازم ہیں اور نشریاتی حقوق دلائے ہیں جس پر پی سی بی کے وکیل نے بتایاکہ نجم سیٹھی نجی چینل کے ملازم ہیں اور نہ ہی حقوق دلائے ۔ عدالت نے استفسار کیاکہ کیا وہ پروگرام خیراتی کرتے ہیں ؟ معاوضہ نہیں لیتے جس کا پی سی بی وکیل ٹھوس جواب نہیں دے سکے ، عدالت نے کہاکہ نجم سیٹھی کے پاس چڑیاہے تو ہمارے پاس لیگل شہباز ہیں ۔ پی سی کے وکیل سے 111ووٹرز کی الیکٹورل لسٹ الیکشن کمیشن کے وکیل کے سپرد کردی ۔

مزید : اسلام آباد /Headlines