بلدیاتی انتخابات کیس: سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا حکم

بلدیاتی انتخابات کیس: سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن ...
بلدیاتی انتخابات کیس: سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا حکم

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سندھ اور پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ کے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ قانونی سازی جاری تھی کہ وزیر قانون کو قتل کر دیا گیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر قانون سازی میں تاخیر ہے تو آرڈیننس جاری کیا جائے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں انتخابات ہوں گے جبکہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد انتخابات کا آرڈیننس جاری ہو گا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ 15 سماعتوں سے وفاق کا یہی موقف سن رہے ہیں، نیت ٹھیک ہوتی تو ایک دن میں یہ قانون آ سکتا تھا۔ عدالت نے سندھ اور پنجاب میں حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں