مکان پر قبضے کا الزام سچ ثابت ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز تبدیل، الزام بے بنیاد ہے: رائے طاہر

مکان پر قبضے کا الزام سچ ثابت ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز تبدیل، الزام بے بنیاد ...
مکان پر قبضے کا الزام سچ ثابت ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز تبدیل، الزام بے بنیاد ہے: رائے طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے، رائے طاہر کو ایک خاتون کے مکان پر قبضہ کرنے کا الزام سچ ثابت ہونے پر تبدیل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر پر رائے ونڈ کے علاقے میں ایک خاتون کے مکان پر قبضہ کرانے کا اور خاتون اور اس کے اہلخانہ کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام تھا۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے اس الزام کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی تحقیقات کے دوران رائے طاہر پر لگائے گئے الزامات سچ ثابت ہوئے، ایڈیشنل آئی جی محمد عملیش نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی جس کے بعد رائے طاہر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب رائے طاہر نے پنجاب حکومت سے انکوائری رپورٹ شائع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکان پر قبضے کا الزام بے بنیاد ہے جبکہ انکوائری رپورٹ میں بھی انہیں قصور وار نہیں ٹھہرایا گیا۔

مزید :

لاہور -