موٹاپا وبا ل بن گیا

موٹاپا وبا ل بن گیا
موٹاپا وبا ل بن گیا

  


لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں فاسٹ فوڈ کھانے کی وجہ سے مردوں کے پیٹ حد سے زیادہ بڑ ھ رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے سروے کے مطابق ہر پانچ میں سے تین افراد فاسٹ فوڈ کی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہیں جس سے انہیں مختلف امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت نے برطانوی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خوارک میں توازن پیدا کریں ورنہ موٹاپے کے شکار جسم کو واپس لانا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لئے وہ کچی سبزیاں استعمال اور گوشت سے پرہیز کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس