آر سی سی آئی ٹرسٹ شہر میں ہسپتال اور اسکو ل قائم کرے گا : اسد مشہدی

آر سی سی آئی ٹرسٹ شہر میں ہسپتال اور اسکو ل قائم کرے گا : اسد مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے کہا ہے کہ آر سی سی آئی ٹرسٹ شہر میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کریگا اور اس ضمن میں ابتدائی بنیادوں پر اسکول اور ہسپتال کے منصوبے شروع کئے جائیں گے جس میں غریب اور مستحق افراد کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات مفت فراہم کی جا سکیں گی،آر سی سی آئی ٹرسٹ کاروباری برادری کی مشترکہ کاوش ہے جس کا کام سماجی خدمت اور معاشرے کے محروم طبقات کو زند گی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں ہمایوں پرویز، نائب صدر صبور ملک،ارکان مجلس عاملہ اور دیگر ممبران چیمبر بھی موجو دتھے۔سید اسد مشہدی نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی اور بھائی چارے کا دین ہے ،اسلام ہی ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے اور مدد کی تعلیم دیتا ہے ،ہر صاحب حیثیت شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مال میں سے اپنے اُن بھائیوں کی مدد کریں جو زندگی کی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ، راولپنڈی چیمبر کی طرف سے آر سی سی آئی ٹرسٹ کا قیام ثابت کرتا ہے کہ چیمبر صرف اپنے کاروباری معاملات تک ہی محدود نہیں بلکہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ چیمبر کے زیر انتظام میڈیکل فری ڈسپنسری قائم ہے جہاں پر لیڈی ڈاکٹر ،الٹرا ساؤنڈ،بلڈ ٹیسٹ ، پریگنینسی ٹیسٹ وغیرہ کی مفت سہولیات موجود ہیں چیمبر اپنے دائرہ اختیار کو بڑھانا چاہتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ آر سی سی آئی ٹرسٹ ایک گورننگ باڈی کے تحت کام کرے گا اور خود مختار انداز میں کام کرئے گا کسی قسم کے دباؤ کے بغیر اور تمام ذرائع اور فنڈز کی تفصیلات کو ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا تا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں بیٹھا ڈونر ایک کلک سے تمام تفصیل حاصل کرسکے اور اُسے اطمینان ہو کہ اُس کی امداد صحیح جگہ استعما ل ہو رہی ہے۔

مزید :

کامرس -