پاکستان پھولوں کی برآمد سے زبردست زرمبادلہ حاصل کرسکتاہے، ماہرین زراعت
فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے بتایاہے کہ پاکستان میں سازگار موسمیاتی ماحول کے باعث پھولوں کی بھر پور پیداوار حاصل کرکے برآمد سے زبردست زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ ہالینڈ سمیت بعض دیگر ممالک پھولوں کی شاندار پیداوار کے ذریعے ان کی برآمدات کا بڑا حجم حاصل کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مضبوط ترین بنانے کیلئے کوشاں ہیں اس لئے اگر پاکستان میں وافر مقدار میں دستیاب زمین پر سازگار موسمیاتی ماحول سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔
تے ہوئے سستی لیبر کو بروئے کار لایا جائے تو سمندر کے ذریعے مڈل ایسٹ ، فار ایسٹ ، یورپ تک پھولوں کی ترسیل کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتاہے اور فلاور انڈسٹری میں موجود منافع کی بھر پور گنجائش سے بھی فائدہ حاصل کیا جا سکتاہے ۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ اگر باغبان اور کاشتکار ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں کی مشاورت سے استفادہ کریں تو ملک کی معیشت کو ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستانی کاشتکاروں کیلئے بے شمار برآمداتی امکانات موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف نچلی سطح پر غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتاہے بلکہ اس سے دیہی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو سکتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھول اگانے اور انہیں ٹھنڈے ماحول میں منتقل کرنے کے لیے کول چین سسٹم متعارف کروا کر پھولوں کی 40 سے 50 فیصد تک پیداوار کو ضائع ہونے بچا کر اسے برآمد کیلئے استعمال میں لایا جا سکتاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار اس ضمن میں مشاورت ، رہنمائی یا معلومات کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کر سکتے ہیں۔