بھائی کو زخمی کرنے پرسابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی گرفتار
پشاور ( آن لائن ) ہائی کورٹ پشاور کے حکم پر سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھیج دیا گیا ہے، سابق کرکٹر کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔پشاور میں رہائش سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جیل بھجوا دیا گیا، وجاہت اللہ کو پانچ روز قبل بھائی سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران بھائی کو زخمی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا، آج درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد وجاہت اللہ واسطی کو گرفتار کیا گیا تھا۔