انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اویس شاہ کل اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے

Oct 21, 2014


لندن (اے این این) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز اویس شاہ کل بدھ کو اپنی 36 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 22 اکتوبر 1978 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 6 ٹیسٹ،71 ایک روزہ اور 17 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 269 رنز سکور کئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 1834 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں انہوں نے 347 رنز حاصل کئے ۔ اویس شاہ نے انگلینڈ کی جانب سے پہلا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 مارچ 2006کو بھارت کے خلاف کھیلا ۔جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 مارچ 2009کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا ۔ ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 10 جون 2001کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
۔ جبکہ آخری ایک روزہ میچ 2 اکتوبر 2009کو آسٹریلیا کے خلاف ہی کھیلا ۔ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں پہلا میچ 28جون 2007کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20میچ30 اگست 2009کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔

مزیدخبریں