ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ، میزبان چلی نے ارجنٹائن کو شکست دےدی
سین ٹیا گو(آن لائن) ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی روز میزبان ملک چلی نے ارجنٹائن کی ٹیم کومات دے دی۔ چلی کے شہر سین ٹیاگو میں بے گھر افراد کا فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ہوم لیس فٹبال ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ شائقین کی بڑی تعداد تقریب سے محظوظ ہوئی۔ ایونٹ میں 42 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میزبان چلی اور ارجنٹینا افراد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سات سات منٹ پر مشتمل دو ہاف میں چلی نے حریف ٹیم کو زیر کیا۔ -