پاکستان اے اور یو اے ای کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈ ے کل آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اے ٹیم ان دنوں دورہ یو اے ای پر جہاں وہ پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں (کل) بدھ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر، تیسرا 26 اکتوبر، چوتھا 28 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں کھیلے جائیں گے۔