ویمن فٹبال سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم یمن روانہ ہوگئی

ویمن فٹبال سیریز کھیلنے کیلئے قومی ٹیم یمن روانہ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آن لائن) پہلی بار ویمن فٹ بال سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم یمن کے لئے روانہ ہوگئی۔ اسلام آبادائیرپورٹ سے قومی ویمن فٹ بال ٹیم یمن کے لئے حاجرہ خان کی قیادت میں روانہ ہوئی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی تاریخ میں یہ پہلی سیریز ہے ، اس سے پہلے مختلف ٹورنامنٹ میں قومی ویمن ٹیم نمائندگی کر چکی ہے۔ لیکن کسی ملک کے خلاف کوئی سیریز نہیں کھیلی گئی۔ مینز ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی اب ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز تیئس ، چھبیس اور انتیس اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔