بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج حیدر آباد میں ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے بورڈ اور ویسٹ انڈیز پلیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ادائیگیوں کے ڈھانچے کے حوالے سے جاری تنازع کی وجہ سے 17 اکتوبر کو دورہ بھارت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بورڈ نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے یہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں ویسٹ انڈین ٹیم کے اچانک دورے سے دستبردار ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔