پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا، گینگرو ز اور گرین شرٹس کی بھر پور تیاریاں جاری

پہلا ٹیسٹ کل شروع ہو گا، گینگرو ز اور گرین شرٹس کی بھر پور تیاریاں جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  دبئی (سپورٹس ڈےسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔مےچ سے قبل دونوں ٹےموں نے بھرپور پرےکٹس کی اور خود کو کنڈےشنز سے ہم آہنگ کےا۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، محمد حفیظ، محمد طلحہ، راحت علی، سرفراز احمد، شان مسعود، توفیق عمر، یاسر شاہ، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین 1956 سے اب تک کھیلے گئے 57 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا نے 28 اور پاکستان نے 12 میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 17 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ اے ٹیم کی کینگروز کے خلاف چار روزہ ٹور میچ میں شاندار کامیابی کے بعد ٹیسٹ سیریز سینئر کھلاڑیوں کےلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم واحد ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔