پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر انتظام عید ملن محفل مشاعرہ کا انعقاد

پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر انتظام عید ملن محفل مشاعرہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار) لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے زیر انتظام گزشتہ روز عید ملن محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعرنجیب احمد نے کی نظامت کے فرائض اقبال بخاری نے انجام دیئے ان کی معاونت شہزاد فراموش اور سعید اختر نے کی مہمان خصوصی اعتبار ساجد جبکہ رخشندہ نوید اور داکٹر شاہدہ دلاور شاہ مہمانان اعزاز تھیں لاہور پریس کلب کی جوائنٹ سیکرٹری فرزانہ چوہدری نے رخشندہ نوید سیکر ٹر ی شہباز میاں اور صدر ارشد انصاری نے صدر مشاعرہ نجیب احمد کو پھول پیش کئے سیکرٹری لاہور پریس کلب شہباز میاں نے لٹریری کمیٹی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے ایسی ادبی تقاریب کے انعقاد کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تقریب کے اختتام پر ممبرگورننگ باڈی خواجہ نصیرنے تمام شرکاءمشاعرہ کا شکریہ اداکیا صدر مشاعرہ نجیب احمد کے علاوہ جن شعراءاور شاعرات نے اپنا اپنا کلام سنایا ان میں علی جوشا، ندیم قریشی،صغیر احمد صغیر،آفتاب خاں،جاوید آفتاب،فراست بخاری ،رحمٰن فارس،اسلام عظمی ،ٰزاہد سعید زاہد ،یوسف مثالی،ممتاز راشد،صغیر جعفری،ڈاکٹر تیمور حسن،واجد امیر،صادق جمیل،ڈاکٹر سعادت سعید، اقبال راہی، اقبال کیفی،حسن کاظمی،غا فر شہزاد،عرفان صادق،گلزار بخاری، مشکور حسین یاداور اعتبار ساجد جبکہ شاعرات میں روبینہ راجپوت،نجمہ شاہین،شبانہ زیدی، ریحانہ اشرف،عمرانہ انم،صباءممتاز نور،درنجف زیبی، ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ،انجم قریشی،عذرا مرزا،نائیلہ انجم، فاخرہ انجم،ڈاکٹر صبیحہ صبا،رخسانہ نور،فرحت زاہد،منور سلطانہ بٹ،نیلما درانی،رخشندہ نوید،اور داکٹر فوزیہ تبسم کے نام شامل ہیں سامعین میں ممبرگورننگ باڈی امجد عثمانی، محبوب چوہدری،قمر بھٹی،کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔