ثمینہ گھر کی کا پارٹی کارکن محمد یاسین کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ثمینہ گھر کی کا پارٹی کارکن محمد یاسین کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی 18اکتوبر کو کراچی میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا نے والے فتح گڑھ لاہور کے پارٹی کارکن محمد ےاسین کے گھر گئیں اور ان کے والد تاج دین اور ان کی والدہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ثمینہ خالد گھرکی نے جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن محمد ےاسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد ےاسین ہماری پارٹی کا سرمایہ تھا ایسے مخلص پارٹی کارکنوں پر پارٹی کو ناز اور فخر ہے ان کی پارٹی کے لئے جدوجہد کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ قبل ازیں محمد ےاسین کی میت جب فتح گڑھ پہنچیں تو ان کے نماز جنازہ میں زونل صدر میاں سیف الرحمن‘ سینئر نائب صدر لاہور زاہد زوالفقار خان‘ لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا اشعر نثاراور چودھری اعتزاز احسن کے کو آر ڈنیٹر چودھری آفتاب عالم سمیت کارکنان کی بڑی تعداد اور اہل محلہ نے شرکت کی۔

 اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔