لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے حبس بے جا کی درخواست پر 9 ماہ کا شیر خوار بچہ باپ کی تحویل سے بازیاب کروا درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا ۔عدالت میں نبیلہ بی بی نے فاضل عدالت میں حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ سائلہ کے شوہر محمد افضل نے مار پیٹ کرکے سائلہ کو گھر سے نکال دیا اور اس کے نو ماہ کے شیر خوار بیٹے غلام محی الدین کو اس سے چھین کر محبوس کرلیا ہے جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کو بچہ برآمد کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جس نے گزشتہ روز بچے کو باپ سمیت عدالت میں پیش کردیا فاضل عدالت نے بچے کواس کی ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔