فلم ”فیوری“ نے باکس آفس پر میدان مار لیا
نیویارک (این این آئی)دوسری جنگ عظیم کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ”فیوری“ نے باکس آفس پر میدان مار لیا۔ فلم نے 3 دن میں 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا کامیاب بزنس کیا۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بریڈ پٹ کی ایکشن سے بھرپور فلم ”فیوری“ 17 اکتوبر کو ریلیز کی گئی۔ فلم نے 3 دن میں 2 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا کامیاب بزنس کر کے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر کیساتھ فلم”گون گرل“ رہی۔ 2012 کے ناول سے ماخوذ اس فلم میں بیوی کی گمشدگی شوہر کیلئے کئی مشکلات لے آتی ہے۔ تیسرے نمبر پر اینی میٹڈ فلم”دی بک آف لائف “ رہی۔ فلم نے 3 تین دن میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم کی کہانی منولو نامی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دل کی بات ماننے اور اپنے خاندان کی توقعات پر پورا اترنے کے درمیان پھنس کر رہ جاتا ہے۔