فلم ”آرونودے“ کو ملنے والی پذیرائی سے وہ بہت خوش ہوں،فلمساز پارتھو سین گپتا

فلم ”آرونودے“ کو ملنے والی پذیرائی سے وہ بہت خوش ہوں،فلمساز پارتھو سین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) فلمساز پارتھو سین گپتا نے کہا ہے کہ 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں ان کی میراٹھی فلم ”آرونودے“ کو ملنے والی پذیرائی سے وہ بہت خوش ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلمساز نے کہا کہ16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں ان کی میراٹھی فلم نمائش کےلئے پیش کی گئی اور شائقین کی جانب سے انہیں بے حد پذیرائی ملی جس کی انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقائی فلمیں بنانا پسند کرتے ہیں اور وہ اپنی فلموں میں سماجی ایشوز کو اجاگر کرتے ہیں۔ فلمساز نے کہا کہ انہیں ایک بڑے بجٹ کی بین الاقوامی فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -