فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاس اینجلس(این این آئی) آنجہانی اداکار رابن ولیمز کی آخری ہالی ووڈ فلم ”آ میری فریگن کرسمس“7نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-رابن ولیمز مرنے کے بعد بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے آ رہے ہیں، نئی ہالی ووڈ فلم آ میری فریگن کرسمس کا پہلا ٹریلر شائقین کا دل بہلانے آگیا.فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی ہے جو منانے نکلتا ہے کرسمس، دادا دادی کے گھر پر،جہاں پہنچ کر پتہ چلتا ہے کہ تحفے تحائف تو گھر پر ہی بھول آئے، تحفے کو واپس لینے کیلئے نکلنے پر شروع ہوتا ہے اوٹ پٹانگ حرکتوں کا سلسلہ،رابن ولیمز کی شاندار کامیڈی پر مبنی یہ ہنستی مسکراتی فلم سات نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -