اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ”گوئنگ ہوم “ میں بطور ہیروئن عمدہ پرفارمنس
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی نئی اور کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ نے مشہور ڈائریکٹر وکاس بہل کی نئی شارٹ فلم ”گوئنگ ہوم “ میں بطور ہیروئن عمدہ پرفارمنس دی ہیں۔یہ یقیناً ایک تصوراتی طور پر بننے والی شارٹ فلم ہے اور اس فلم میں جو شارٹ دکھائے جا رہے ہیں اس کے لیے کئی ایک نے کاسٹ کے لیے کوششیں بھی کی تھیں۔ اس شارٹ فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک معصوم سی لڑکی کے لیے خالی سڑک پر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوتی ہے اور رستے میں اس کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے ‘ اس دوران ایک اور کار اس کے پاس سے گزرتی ہے جس میں 5 افراد سوار ہوتے ہیں‘ وہ اکیلی لڑکی دیکھ کر اپنی وحشیانہ نیت سے رک جاتے ہیں۔ اس فلم کے سین بہت ہی عمدہ ہیں اور یہ فلم سسپنس اور تھرل سے بھی بھرپور ہے۔اس کے بعد وہ پانچوں افراد اپنی کار سے اترتے ہیں اور پھر اس لڑکی کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو اس شارٹ فلم کو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ وکاس بہل نے حال ہی میں کامیاب فلم ”کوئین “ کی بھی ہدایتکاری کی ہے اور اب ان دنوں وہ نئی فلم ”شاندار“ کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں مرکزی کردار میں بھی عالیہ بھٹ ہی ہیں اور اس کے ساتھ ہیرو شاہد کپور کو لیا گیا ہے۔