نرگس فخری 35 برس کی ہوگئیں
نیویارک(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری35 برس کی ہو گئی ہیں-رومانوی فلموں سے شہرت پانے والی نرگس فخری نے دو ہزار گیارہ میں راک اسٹار سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔میں تیرا ہیرو، پھٹاپوسٹر نکلا ہیرو، کک اور مدراس کیفے میں بھی نرگس فخری نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔نرگس نے اسٹار ڈسٹ ایوارڈاور ٹائمز آف انڈیا فلم ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ امریکہ کی صف اول کی ماڈلز میں نرگس فخری اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔