ترک اور امریکی صدورکی ٹیلی فونک گفتگو،داعش کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال
استنبول(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی امریکی ہم منصب براک اوباما سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت داعش کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کوبانی کی صورتحال سمیت شام اور داعش تنظیم کے خلاف جدوجہد میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے فیصلہ سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اردگان اور صدر اوباما نے بات چیت میں ترکی میں کوبانی سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ 80 ہزار باشندوں سمیت کل ڈیڑھ ملین شامی پناہ گزینوں کی امداد کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں راہنماﺅں نے افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے قریبی تعاون کو بھی جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔