سنگاپور، طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ، 22 مسافر زخمی

سنگاپور، طیارے کو لینڈنگ کے دوران حادثہ، 22 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سنگاپور (آئی اےن پی)سنگاپور سے ممبئی جانے والی پرواز کو لینڈنگ کے دوران حادثے کے باعث 22 مسافر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ لینڈنگ کے دوران تیز ہوا کے باعث پیش آیا۔ تیز ہوا کے باعث پائلٹ کو لینڈنگ میں مشکل پیش آئی جس کے باعث طیارہ صحیح طریقے سے رن وے پر نہ اتر سکا۔ زخمیوں میں عملے کے 14 افراد اور 8 مسافر شامل ہیں۔ لینڈنگ کے فورا بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ طیارے میں عملے سمیت 433 افراد سوار تھے۔ سنگاپور انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -