74حسا س یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز

74حسا س یونین کونسلوں میں تین روزہ پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کل21اکتوبرسے شہر کی74حساس یونین کو نسلوں میں انسدادِ پو لیو مہم کی تین روزہ مہم کا با قا عدہ آغاز کر رہی ہے۔تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کو نسلوں میں چلا ئی جا ئے گی جبکہ گلبرگ،علا مہ اقبال اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی چند حساس یو نین کو نسلز بھی پو لیو مہم میں شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1850پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں جبکہ8لا کھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔74 یونین کو نسلوں میں مہم کے آغاز سے قبل پو لیو ٹیموں کے ورکروں کو بھر پور ٹریننگ دی گئی اور یونین کو نسل نمبر82میں آگا ہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ متعلقہ ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی پو لیو ٹیموں کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں جائیں گے۔